جگا ٹیکس نہ دینے پر شرابی نے دو دکانداروں کو چھری مار کر زخمی کر دیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) کوٹ رادھاکشن روڈ رائے ونڈپرٹریڈ مارکیٹ میں قریبی کالونی کے رہائشی شرابی شخص اصغر عرف کاں نے دو تاجروں وحید اور خالد کو جگاٹیکس نہ دینے کی پاداش میں چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،انجمن تاجروں نے پولیس کے عدم تعاون پر دکانیں بند کرکے ہڑتال کردی اور ٹائر جلا کر تین طرفہ ٹریفک کو دوگھنٹے تک بلاک کئے رکھا اور شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔