اندازہ نہیں تھا گیند باونڈری لائن پار نہیں کرے گی:اظہر علی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ گیند باونڈری لائن پار نہیں کرے گی۔ اپنی بیٹنگ فارم واپس آنے پر خوش ہوں لیکن اس طرح سے آؤٹ ہونے پر افسوس ہوا، فنی انداز میں آوٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں جا کر بھی بہت کچھ سننا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کے ساتھ کریز پر کھڑے ہو کر کھانے کا منیو نہیں پوچھ رہا تھا بلکہ انہیں بتا رہا تھا کہ گیند تھوڑا سوئنگ ہو رہا ہے۔