• news

ہائیکورٹ: سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل خارج

لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پٹیشنر عمران رفیق کی سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی پٹیشن دائر کی تھی جسے ڈویڑنل بینچ نے خارج کر دیا۔ چوبیس ستمبر کو سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہونیوالے انتخابات کو جسٹس علی اکبر قریشی نے پانچ اکتوبر کو کالعدم قرار دیا تھا عمران رفیق نے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جسے دو رکنی بینچ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر کے پاس جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن