• news

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل آج ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جا رہی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل آج باغ جناح کورٹس میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے انڈر18سیمی فائنلز میں کامیابی کے بعد حضیفہ اور عبداللہ نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پہلا سیمی فائنل میچ عبداللہ عدنان اور عاقب عمر کے درمیان کھیلا گیا جو عبداللہ عدنان نے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں حذیفہ عبدالرحمان نے شعیب کو دو صفر سے ہرا دیا۔ انڈر۔18بوائز ڈبلز میںاحمد اسجد اور عبداللہ کی جوڑی نے ثاقب حیات اور عاقب حیات کو شکست دے دی۔

ای پیپر-دی نیشن