چیئرمین پشاور زلمی کی جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )چیئرمین پشاور زلمی کی کوئٹہ میں کمانڈرن سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، پشاور زلمی کوئٹہ کے بولان اور بگٹی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ ملاقات میں خصوصی طور پر قیام امن کی کوششوں اور سماجی خدمات پر جنرل عاصم باجوہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ جاوید آفریدی نے پشین میں کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ بولان اور بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ کی اپ گریڈیشن کے لیے زلمی فاؤنڈیشن اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جاوید آفریدی نے جنرل عاصم باجوہ کو زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خیبرپی کے میں زلمی سکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور دیگر پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور کوئٹہ اور بلوچستان میں بھی نوجوان کرکٹرز کے لیے مشترکہ پروگرام اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔