مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی سپریم کورٹ کا بنچ 23 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں بری ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
مشرف/ مچلکے کیس