• news

پاکستان کا بھارت کی طرف سے میزائل شکن نظام کی خریداری پر اظہار تشویش

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھات کی طرف سے روسی ساختہ میزائل شکن نظام ”ایس 400“ خریدنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کومتاثر ہو گا۔پاکستان نے خطے میں تزویراتی تحمل کے معاہدہ کی تجویزدی تھی جسے بھارت نے مسترد کر دیا تھا ۔بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کا حصول خطے کوعدم استحکام کا شکارکرے گا اور بھارت کے ایسے ہی اقدامات نے پاکستان کواپنی صلاحیت میں اضافہ پر مجبور کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کے خطرات کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ملکی دفاع یقینی بنانے کیلئے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کی پالیسی پرکاربند ہے۔مستقبل میں بھی خطے میں تزویراتی توازن برقراررکھنے کیلئے اقدامات کرینگے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدر روس پیوٹن کے حالیہ دورہ نئی دہلی کے موقع پر دونوں ملکوں کے اس سودے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
پاکستان/ تشویش

ای پیپر-دی نیشن