جعلی اکاﺅنٹس کیس: سپریم کورٹ پرسوں سماعت کریگی زرداری فریال تالپور کو نوٹس جاری
اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی اکاﺅنٹس از خود نوٹس سماعت کےلئے مقرر کرتے ہوئے آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور عبدالغنی مجید کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ جمعہ کو مبینہ جعلی اکاﺅنٹس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس سماعت کےلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 22اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جے آئی ٹی کی دوسری پیشرفت رپورٹ آنے پر کیس سماعت کےلئے مقرر کیا گیا۔ عدالت نے نیا بینچ بھی تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی جگہ جسٹس مشیر عالم بینچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور عبدالغنی مجید کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے جے آئی ٹی سے دوسری پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل۔ جے آئی ٹی ممبران۔ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
جعلی اکا¶نٹس