مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں: ریاض ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیںضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا جیسے مرضی حالات ہوں عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں آنیوالا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ،لیگی امیدواروں کی کامیابی حق وسچ کی جیت ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔