مستقبل ن لیگ کا ہے گرفتاریاں ہمارا راستہ روک نہیں سکتی: امجد نذیر بٹ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ورکرز ایکشن کونسل اتحاد گروپ اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت نے ثابت کردیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے مستقبل (ن) لیگ کا ہے جیلیں گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات ہمارا کا راستہ روک نہیں سکتے اور نہ ہی (ن) لیگ کا ووٹ بنک ختم ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں شکست موجودہ حکومت کا غلط رویہ اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بات کرکے موجودہ حکومت نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی خود نفی کردی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی، امجد نذیر بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ئی مثبت اور تعمیری تبدیلی نہیں لا سکی ۔