پی پی 27 جہلم، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسلم لیگ ن کے حاجی ناصر محمود 438 ووٹوں سے کامیاب، حامیوں کا جشن
جہلم (نامہ نگار) حلقہ پی پی 27میں دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی۔ دوبارہ گنتی میں بھی مسلم لیگ ن کے ناصر محمود 438 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔ آر او خورشید عالم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چوہدری فواد حسین کی جہلم سے حلقہ پی پی 27کی فتح کے بعد خالی کی گئی نشست پر 14 اکتوبر 2018کو ضمنی الیکشن ہوا ۔