• news

ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسری سے پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ‘آسٹریلیا سیریز کے بعد ٹیسٹ میچز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان نے سیریز میں شکست دے کر آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے بھی محروم کردیا ۔ پاکستان کی پوزیشن پر فرق نہیں پڑا وہ اب بھی ساتویں نمبر پر ہے اور پوائنٹس کی تعداد 95 ہوچکی ہے تاہم آسٹریلیا کو تیسرے سے پانچویں نمبر پر دھکیل دیا ہے بھارت پہلے نمبر پر ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد 116 ہے،دوسرے نمبرجنوبی افریقہ کے پوائنٹس کی تعداد 106 ہے۔آسٹریلیا کی تنزلی کے بعد انگلینڈ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد 105،نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے 102 پوائنٹس ہیں تاہم اس کا نمبر پانچواں ہے،چھٹے نمبر براجمان سری لنکا کے پوائنٹس کی تعداد 97 ہے۔ ویسٹ انڈیز 8ویں ،بنگلہ دیش 9ویں اور زمبابوے کی پوزیشن 10ویں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن