• news

پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب کے تما م اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبہ میں بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو کنکشنزسے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کے دوران صوبہ میں بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ صوبہ کی سطح پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔ اجلاس میں ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری انرجی، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
بجلی چور/ کریک ڈاﺅن

ای پیپر-دی نیشن