• news

;واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کرینگے: قائد ایوان سینٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) قائد ایوان سینٹ شبلی فراز نے کہا ہے واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے آبی تحفظ کے لئvے قابل عمل پالیسی بنائیں گے پانی کے حوالے سے جامع اور موثر پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میڈیا پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسئلے کا حل وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے پانی زندگی ہے جس سے صرف نظر نہیں کی جاسکتی بلوچستان میں پانی کی سطح 1500فٹ سے بھی نیچے چلی گئی ہے ابھی سے پانی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو مستقبل میں سنجیدہ مسائل سے دو چار ہو سکتے ہیں اور ہماری آئندہ نسلیں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر سکتی ہیں۔
قائد ایوان سینٹ

ای پیپر-دی نیشن