ٹیسٹ رینکنگ: کوئی بھی پاکستانی کرکٹ ٹاپ ٹین میں شامل نہیں
لاہور(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد بلے بازوں، بائولرز اور آل رائونڈرز کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق تینوں شعبوں میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لیا اور رینکنگ میں آسٹریلیا کو بھی تیسری سے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا لیکن آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز، بائولر یا آل رائونڈر ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ سٹیو سمتھ دوسری، کین ولیم سن تیسری، جو روٹ چوتھی، ڈیوڈ وارنر پانچویں، چتیشور پجارا چھٹے، کرونارتنے ساتویں، دنیش چندی مل آٹھویں، ڈین ایلگر نوویں اور عثمان خواجہ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولرز میں جیمز اینڈرسن کی ٹاپ پوزیشن پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کاگیسو ربادا دوسرے، ورنن فلینڈر تیسرے، رویندرا جدیجہ چوتھے، ٹرینٹ بولٹ پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، رنگنا ہیراتھ ساتویں، روی چندرن ایشوین آٹھویں، جیسن ہولڈر نویں اور نیل ویگنر دسویں نمبر پر ہیں۔آل راونڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن کا راج ہے جبکہ رویندرا جدیجہ دوسرے،جیسن ہولڈر تیسرے، ورنن فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، معین علی ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، پیٹ کومنز نویں اور کوشل پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔