بارش پھر آڑے آ گئی، انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھا ون ڈے 18 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کو چوتھا ون ڈے میچ 18 رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، انگلش ٹیم نے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 27 اوورز میں 132 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور انگلش ٹیم اس وقت میزبان ٹیم سے 18 رنز آگے تھی اسلئے مہمان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔ مورگن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ کینڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں پر 273 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، شناکا نے 66 ، ڈکویلا 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔