چائنا کٹنگ تحقیقات‘ مصطفی کمال سمیت 12 افسران کی طلبی
کراچی (وقائع نگار) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال سمیت دیگر کے خلاف چائنا کٹنگ سے متعلق تحقیقات میں 12 افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ریجنل آفس میونسپل کمشنر سمیت لینڈ ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے تمام افراد کو 22‘ 25 اور 26 اکتوبر تک پیش ہونے کا کہا ہے۔ کے ایم سی کے 3 افسران پر ساڑھے 17 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر خرچ کرنے بھی الزام ہے۔