• news

لندن: بریگزٹ کے خلاف ساڑھے6 لاکھ افراد کی ریلی، ایک اور ریفرنڈم کا مطالبہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بریگزٹ پر ایک اور عوامی ریفرنڈم کے مطالبہ کے حق میں لندن میں ریلی نکال گئی پیپلز ووٹ ریلی میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہائیڈ پارک سے پارلیمنٹ سکوائڈ تک مارچ کیا۔ ریلی میں میئر لندن صادق خان اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے یاد رہے یورپی یونین سے انخلاء کیلئے مذاکرات کا طویل سلسلہ جاری ہے اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے یورپ سے ڈیل چاہتی ہیں لیکن ابھی معاملہ حل نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن