• news

وزیر اعظم عمران خان کا امرتسر ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے امرتسر ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روزامرتسر میں دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن