• news

8 لاکھ سے زائد قابل اعتراض مواد والی ویب سائٹس کوبلاک کر دیا: پی ٹی اے

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہا ہے کہ ادارے نے آٹھ لاکھ سے زائد قابل اعتراض مواد والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کردیئے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق قابل اعتراض مواد ڈیلی موشن، فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹس پر بھی موجود تھا۔ دو سال میں 7 لاکھ 69 ہزار 870 فحش ویب سائٹس، ریاست مخالف 5 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور پیجز جبکہ عدلیہ مخالف 4 ہزار پیجز بھی بلاک کیے گئے۔توہین رسالت سے متعلق 34 ہزار 489 ویب سائٹس اور پیجز جبکہ نفرت پھیلانے والے ایک ہزار 841 پیجز بھی بلاک کیے گئے۔ تقریباً 10 ہزار 196 پراکسی سائٹس اور 3 ہزار 653 دیگر پیجز اور سائٹس بلاک کیے گئے۔ عوام قابل اعتراض مواد سے متعلق شکایات درج کرانے کیلئے پی ٹی اے کو ای میل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن