حکومت چند ماہ کی مہمان، وزیر خزانہ معیشت سے کھلواڑ کر رہے ہیں: آصف کرمانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیر خزانہ پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے۔ حکومت غریب کو غریب تر بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے مز ید کہا کہ غریب عوام وزیر خزانہ کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں مہنگائی کا ایک اور سونامی آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔