• news

حرمت رسولؐ کے معاملہ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا:رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر)راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کٹ مرنا ناموس کی شان ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مغرب اشتعال انگیزی پھیلانے کے لئے گستاخانہ مواد شائع کرتا ہے۔ اسلام نے تمام انبیاؑ کی شان میں گستایی کو جرم قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس مقصد کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔ حرمت رسولؐ کے سلسلہ پرسمجھوتہ ناممکن ہے۔ نبی کریمؐ کی محبت کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ مسلمان امن پسند ہیں مگر نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایسی تمام ناپاک جسارتوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن