بلوچ اتحاد پاکستان کی مرکزی صوبائی مجلس عاملہ تحلیل
لاہور (پ ر) بلوچ اتحاد پاکستان کے خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھر میں ملتے جلتے ناموں سے کئی اپنے آپ کو بلوچ اتحاد پاکستان کیساتھ منسلک رہے ہیں اب ان کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ صوبائی دفتر بلوچ اتحاد چوک چاکیواڑہ لیاری کراچی قائم رہے گا۔ بلوچ اتحاد پاکستان خصوصی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ رحمن پلازہ مین بلیوارڈ ڈیفنس میں زیر صدارت سرپرست اعلیٰ شیرداد خضر حیات خان بلوچ ہوا جس میں متفقہ طور پر تمام غیر فعال ناقص کارکردگی پر مرکزی/ صوبائی عہدیداروں بمعہ کابینہ مرکزی صوبائی اور مجالس عاملہ کو تحلیل کردیا گیا۔