ڈی جی ہیلتھ کا دورہ میانوالی اور اٹک انسداد خسرہ مہم کا جائزہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے صوبہ میں جاری بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرک میانوالی اور اٹک کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر منیر احمد نے میانوالی کی تحصیلوں پپلاں، عیسا خیل، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں جاکر صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اٹک میں بھی مختلف علاقوں میں بچوں کو ٹیکا لگانے والی ٹیموں کی کر کردگی اور کٹ کمپس کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر منیر احمد کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے اور سکیلڈ ورکر ز کی ٹیمیں محنت اور لگن کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔