• news

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کی خبر بے بنیاد ہے: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، سابق کونسلر اظہر عزیز بٹ، خواجہ محسن ایڈووکیٹ اور کلچرل ونگ پنجاب کی رہنما نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ مسلم لیگ ن متحد ہے اور اس کا ہر کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے اور پارٹی میں اس کے علاوہ کسی کی قیادت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت کے وزیر ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ میں فارورڈ بلاک بننے کے بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پارٹی کو تقسیم نہیں کرسکتے۔ وہ اپنی ناکام کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں مزید مضبوط ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن