تھر: غذائی قلت، وبائی امراض کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے لیا۔ تھر میں اتوار کو بھی دو بچے غذائی قلت اور وبائی امراض سے دم توڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تھر کیلئے دو جدید ترین موبائل ہسپتال فوری طور پر فراہم کرنے اور تھر کے ہسپتالوں کیلئے چار ایمبولینسز فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تھر/ وزیراعظم نوٹس