• news

ارسا نے منگلا پاور ہا¶س سے پن بجلی کی پیداوار مکمل بند کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ارسا نے منگلا پاور ہاﺅس سے پن بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بندکر دی۔ ارسانے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی بندکر دیا۔ ترجمان ارسا کے مطابق پنجاب کی جانب سے پانی کی کم طلب کے باعث منگلاسے فراہمی بند کی گئی ہے۔ پنجاب 16ہزار، سندھ کو 30ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان 5ہزار اور خیبر پختونخوا کو 3100کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔گندم کی کاشت پر پنجاب کوپانی کی فراہمی شروع کر دی جائےگی۔
پیداوار بند

ای پیپر-دی نیشن