• news

پابندیوں سے بچنے کیلئے بھارت کو ایف سولہ خریدنا پڑیں گے : امریکہ کا دباﺅ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکہ نے بھارت کو روس سے ایس-400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لئے ان سے ایف-16 طیارے خریدنے پر دباﺅ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘بھارت کا روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اگر بھارت، امریکہ سے ایف-16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کاﺅنٹر امریکہ ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے’۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایک ایسے طیارے کو خریدنے میں دلچسپی نہیں ہے جو پاکستان میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور تاحال اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت کو آپ کے سوچنے سے پہلے جواب تلاش کرنا پڑے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کے حوالے سے مقامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں سے ‘کسی بھی ملک کے لئے آنکھیں بند کرکے پابندی کی مخالفت جاری نہیں کی جائے گی’۔ سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت کسی قسم کی چھوٹ کے لیے دیگر چیزوں سمیت ممالک کو روسی اسلحے پر انحصار میں انہیں کمی لانا پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جیسے ہی روس کو اسلحے کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی تو سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت پابندیوں کا خطرہ بڑھے گا۔
دباﺅ

ای پیپر-دی نیشن