• news

لیونل میسی کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )سپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے سویلیا کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔ میسی انجری کا شکار ہو کر تین ہفتوں کیلئے کھیل سے دور ہوگئے۔ دوسری طرف لیوانٹے نے ریال میڈرڈ کو شکست دے دی۔ یوونٹس کے رونالڈو نے چار سو گولز کا سنگ میل عبور کرلیا۔لالیگا چیمپئن بارسلونا نے سویلیا کیخلاف چار دو سے میچ جیت لیا لیکن ساتھ ہی ان کو بڑا دھچکا بھی لگ گیا جب میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے ٹکرا کر گرنے کے باعث کپتان میسی کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔میسی تین ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے۔ اٹھائیس اکتوبر کو ہونے والے ایل کلاسکو میچ میں پہلی بار رونالڈو اور میسی ان ایکشن نہیں ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن