لاہور جم خانہ کرکٹ کلب نے مالدیپ کو 9رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی مالدیپ کرکٹ ٹیم کو لاہور جم خانہ کرکٹ کلب نے 9 رنزسے شکست دیدی۔ جم خانہ کرکٹ گراونڈ باغ جناح میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جم خانہ کرکٹ کلب نے مقررہ 30 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز سکور کیے۔ ہاشم اسلام کی ناقابل شکست سنچری 101 رنز بھی شامل تھے۔ علی ملک نے 70 نمایاں رنز بنائے۔ مالدیپ کے رشوان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 8 وکٹوں پر 209 رنز ہی بنا سکی۔ اسماعیل نے 51 اور رشوان نے 48 نمایاں سکور کیے۔ قائد خان نے 4 جبکہ ہاشم اسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مالدیپ ٹیم اپنا تیسرا میچ کل ایچی سن کالج کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔