پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کو ہرا کر گالف سیریز جیت لی
لاہور (خبر نگار) پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کے مابین لاہور میں کھیلی جانے والی دوستانہ گالف سیریز پاک فضائیہ نے جیت لی۔ گالف سیریز کی اختتامی تقریب پی اے ایف سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز دئیے گئے۔ سیری 16 سے 19 اکتوبر تک پی اے ایف گالف کورس لاہور میں کھیلی گئی۔