• news

نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ ‘ رائل ایگلز کے سپورٹر ز کی میچ آفیشلز سے ہاتھا پائی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری نیشنل ویمن فٹبال چیمپیئن شپ میں رائل ایگلز کے سپورٹر کو اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اس نے خواتین کھلاڑیوں کی موجودگی میں ہی میچ آفیشلز کو گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی۔ اس میچ میں واپڈا اور رائل ایگلز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں واپڈا ٹیم نے کامیابی حاصل کی تو رائل ایگلز کا ایک سپورٹر میدان میں آ گیا اور اس نے میچ آفیشلز کو گالیاں دیتے ہوئے اس کا گریبان پکڑ لیا۔ وہاں موجود خواتین کھلاڑیوں نے یہ منظر دیکھ کر چیخ و پکار شروع کر دیا تاہم جلد ہی دیگر میچ آفیشلز نے آ کر معاملہ کر رفع دفع کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو واقعہ کی رپورٹ کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی رپورٹ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا ہے جو بھی اس کا ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن