• news

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ ‘ معاون کوچ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار اور معاون کوچ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ثقیلن کو فوری طور پر واپس پاکستان بلوا لیا ہے۔ محمد ثقیلن آج مسقط اومان سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے معاون کوچ محمد ثقلین نے پاکستان میں ہی ٹیم کے ساتھ جانے سے معذرت کی تھی تاہم صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے کسی بھی ممکنہ ایشو سے بچنے کے لیے محمد ثقلین کو منا کر پہلے لاہور سے کراچی کے کیمپ میں بھجوایا بعد ازاں انہیں ٹیم کے ساتھ اومان روانہ کیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کے خلاف تین ایک سے کامیابی حاصل کی تو بھارت کے خلاف اسی سکور کے ساتھ پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر حسن سردار اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے معاون کوچ کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں ڈانٹ دیا۔ کوچ محمد ثقلین نے صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھرکو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف انتظامیہ نے حسن سردار کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد محمد ثقلین کو فوری پاکستان واپس بلوانے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن