• news

;نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دو سابق وزراءاعظم میاں نواز شریف اور سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سابق وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔ نواز شریف کمرہ عدالت میں سید یوسف رضا گیلانی کی میڈ یا سے گفتگو سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں‘ پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت آئے گا، میں نے جیل مینول کے مطابق دس سال جیل کاٹی۔ فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے دس سالوں کا جواب کون دے گا۔ مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم کئی سال سے نیب کورٹ آ رہے ہیں، نیب کا ادارہ با اختیار اور آزاد ہونا چاہئے، وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن