احتساب عدالت نواز شریف کیخلاف ریفرنس نمٹا کر یوسف رضا گیلانی سے متعلق کیس سنے گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد سننے کا فیصلہ کرلیاہے۔پیر کوسا بق وزیر اعظم یو سف رضا گیلا نی احتساب عدا لت میں اپنے مقد مہ کی سما عت کے لئے پیش ہو ئے۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو روسٹرم پر بلا یا، تاہم نیب پراسیکیوٹر عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر یوسف رضا گیلانی نے جج ارشد ملک سے کہا کہ آپ پہلے میاں نواز شریف کا کیس سن لیں، میں انتظار کرلیتا ہوں تاہم جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب کے کیس میں پورا دن لگے گا۔ دوران سماعت عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کی سماعت نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔
گیلانی ریفرنس