کسی وزیر کیخلاف تحقیقات جاری نہ وزیراعظم نے حکم دیا : فواد چوہدری
لاہور+ اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+سپیشل رپورٹ+ آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ’وزرا کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے حکم‘ کی تردید کرتے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کسی بھی وزیر کے خلاف تحقیقات نہیں کی جارہی اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان نے کسی وزیر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومتی مو¿قف جاننے کی کوشش کیے بغیر ایسی خبر شائع کرنا اخلاقیات کے منافی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی وزیر کی کرپشن کا انکشاف نہیں ہوا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے کسی تحقیقات کا حکم نہیں دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کا عالمی وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا بہتا خون اقوام متحدہ کے ضمیر پر داغ ہے،دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر سے اور کتنا خون چاہئے؟ وزیر اطلاعات نے پبلک ریلشنگ افسروں سے ملاقات میں کہاکہ اطلاعات کی بروقت، درست، موثر ترسیل انفارمیشن افسروں کی بنیادی ذمہ دایر ہے، جدید دنیا میں بیانئے کی جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔
فواد چودھری