جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ، مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ چوتھی مرتبہ ٹوٹ گیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں بینچ کے سربراہ جسٹس یاور علی ریٹائرڈ ہو گے۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیس میں جسٹس یاور علی بینچ کے سربراہ تھے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔ بینچ میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس نذر اکبر شامل تھے۔ کیس کی آئندہ سماعت 14نومبر کو ہوگی۔ مشرف غداری کیس کے پہلے سربراہ جسٹس فیصل عرب تھے، جسٹس فیصل عرب کی سپریم کورٹ تعیناتی کے باعث بنچ ٹوٹا، پرویز مشرف غداری کیس بنچ کے دوسرے سربراہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل بنے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث بنچ دوسری مرتبہ پھر ٹوٹا، جسٹس یحیی آفریدی کو پرویز مشرف غداری کیس بنچ کا تیسرا سربراہ بنایا گیا، جسٹس یحیی آفریدی کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے باعث خصوصی عدالت کا بنچ پھر ٹوٹ گیا۔ پرویز مشرف غداری کیس بنچ کے چوتھا سربراہ جسٹس یاور علی بنے۔ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد غداری کیس کا بنچ پھر ٹوٹ گیا۔
بنچ