انٹربنک ڈالر 17 پیسے مہنگا، 133.89 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم
لاہور (کامرس رپورٹر) انٹربنک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 133 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی، برطانوی پونڈ اور یورو بھی مہنگے ہوگئے۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہوگیا اور قیمت اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 17 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 89 پیسے ہوگئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قدر اس سطح پر پہنچی ہے۔ یورو 11 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے 17 پیسے اور برطانوی پونڈ 52 پیسے مہنگا ہوکر 174 روپے 73 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 133 روپے 80 پیسے برقرار رہی تاہم یورو 2 روپے سستا ہوکر 151 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ ایک روپیہ سستا ہوکر 173 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
ڈالر مہنگا