• news

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پروگرام کا افتتاح، سکھر: ڈی سی آفس میں جگہ نہ ملنے کے باعث سڑک پر تقریب

اسلام آباد ، کوئٹہ ، فیصل آباد، سکھر (ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ )مختلف شہروں میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا۔ اسلام آباد میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پروگرام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے سلسلے میں فیصل آباد میں نصرت فتح علی خاں آڈےٹورےم مےں منعقدہ تقرےب مےں نادرا کے کاﺅنٹرز پردرخواست فارم جمع کرکے رسےد جاری کرنے کے عمل کا باقاعدہ افتتاح کےا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں نیاپاکستان ہا¶سنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاحکیا۔ دوسری طرف سکھر میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر سڑک پر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی آفس میں ہاﺅسنگ سکیم کی رجسٹریشن کیلئے نادرا کو جگہ نہیں دی گئی چنانچہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سڑک پر ہی نادرا کی گاڑیوں پر لگی ربن کا ٹکر مہم کا افتتاح کیا۔
نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام

ای پیپر-دی نیشن