اوکاڑہ، پتوکی، گگومنڈی: 2 لڑکیوں اور کمسن طالب علم سے زیادتی
اوکاڑہ+ پتوکی+ گگومنڈی (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 2 لڑکیوں اور کمسن طالب علم سے زیادتی نواحی قصبہ جھٹیانہ کے اکبر علی کی بیٹی کرن شہزادی حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی مسلح اوباش منور نے گن پوائنٹ پر اسے نشانہ بنا دیا پہرہ دیتا رہا لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل دیہہ آ گئے ملزم اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر پتوکی کے علاقے ڈھولن چک 27میں ملزم کاشف عرف کاشی نے پچیس روز قبل تیرہ لڑکی بشریٰ بی بی سے ملزم کاشف عرف کاشی نے زیادتی کی گزشتہ رات ملزم کاشف عرف کاشی ساتھی شکیل احمد کے ہمراہ جمیل کے گھر داخل ہوگیا اس کی بیٹی بشریٰ بی بی کو اٹھایا کمرے میں لے جاکر دوبارہ زیادتی کی ۔ملزم کے دوسرے ساتھی نے اس کی بہن شکیلہ کو بھی زبردستی اٹھا یا زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کا والد محمد جمیل ، اسکی والدہ حلیمہ بی بی اور بھائی کاشف کے اٹھنے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوئے م تھانہ صدر پولیس پتوکی نے بشریٰ بی بی کے بھائی کاشف کی درخواست پر ملزم کاشف عرف کاشی ، شکیل احمد نامعلوم ساتھی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گگومنڈی کے نواحی گائوں 285 ای بی کے دکاندار محمد یوسف نے گزشتہ روز 10 سالہ طالب علم سلمان شفیق زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا طالب علم کے والد کی درخواست پر پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم محمد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔