• news

میں جسٹس ظفر حسین مرزا جیسا جج بننا چاہتا تھا: ثاقب نثار

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس نسیم حسن شاہ، جسٹس بھگوان داس اور جسٹس ظفر حسین مرزا نمایاں شخصیات تھیں، اقبال کے شاہین تھے ۔جسٹس نسیم حسن شاہ نے غلام اسحاق کا نواز حکومت تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ دیا،بانی پاکستان کے مطابق ہر کوئی اپنی مسجدوں اور مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہے، جسٹس بھگوان داس قائد اعظم کے قول کی زندہ مثال تھے،میں ساری زندگی جسٹس ظفر حسین مرزا جیسا جج بننا چاہتا تھا،ان تینوں ججز سے ہمیں بہادری کا سبق ملتا ہے،۔ فل کورٹ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر دعا بھی کروائی گئی۔ سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا عظیم جج نسیم حسن شاہ کی بیٹی سے شادی کی، شخصیات کو عظیم لوگ بناتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن