• news

امریکہ معاہدہ ختم کر کے جوہری ہتھیار بناتا ہے تو ایکشن لیں گے: روس کی دھمکی

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر کے جوہری ہتھیاروں کے معاہدہ سے دستبرداری کے اعلان پر روس نے انتباہ کیا ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ امریکہ سے اس معاملے پر وضاحت چاہئے۔ ایسے ارادے دنیا کو مزید خطرات کی طرف لے جائیں گے۔ یہ سٹرٹیجک سکیورٹی کا سوال ہے۔ امریکہ معاہدہ ختم کرکے ہتھیار بناتا ہے تو خطے میں توازن کیلئے روس ایکشن لے گا۔ امریکی صدر نے دو روز پہلے امریکہ روس جوہری ہتھیار معاہدے سے نکلنے کا عندیہ دیا تھا۔ دریں اثناء امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔ عالمی سکیورٹی، باہمی تعاون پر بھی بات ہوئی۔ بولٹن گوزیر خارجہ سے ملے اور آج صدر پیوٹن سے ملیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن