• news

قائداعظم ٹرافی:لاہور ریجن وائٹس کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پوزیشن برقرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے میچ میں لاہور ریجن وائتس نے اسلام آباد ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ اسلام آباد رین کی ٹیم اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہو نے کی وجہ سے آئندہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ قذافی سٹیڈئم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے425رنز بنائے تھے جس کے جواب مین میزبان لاہور یجن وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں مین تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔لاہور کی پوری ٹیم 465رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اسے 40قیمتی رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ علیزریاب112جبکہ عثمان صلاح الدین نے72 اور علی رفیق نے76رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد ریجن کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 190رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور لاہور ریجن کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 231رنز کا ہدف ملا مگر وہ دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر69 رنز بنا پائی تھی کہ میچ کا وقت ختم ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن