• news

عمران خان کی عالمی کانفرنس میں روایتی شلوار قیمص ‘پشاوری چپل پہن کرشرکت

ریاض (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پر کشش انداز میں سفید شلوار قمیض کے ساتھ پشاوری چپلوں میں سرمایہ کاری کا نفرنس میں شرکت کی،بغیر پرچی کے پراعتماد انداز میں شرکاء سے انگریزی میں خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے تو وہاں پر عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور ساتھ میں پشاوری چپل زیب تن کی ہوئی تھی جس میں پاکستانی وزیر اعظم اپنی ثقافتی ورثے کو اجا گر کرتے ہوئے پرکشش لگ رہے تھے ۔عمران خان نے کانفرنس سے پہلے بغیر پرچی پکڑے خطاب کیا اور پھر خطاب ختم ہوتے ہی کانفرنس میں شر کاء کے سوالوں کا جواب بھی پراعتماد انداز میں انگریزی میں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن