مولانا فضل الرحمن نے 31اکتوبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی جس میں حکومت کے خلاف قرار داد لانے کی تجویز سمیت پارلیمنٹ میں اپوزیشن منگل کے روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اورسابق صدر آصف علی زرداری کا آ پس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن پار ٹیوں کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ 31 اکتوبر کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا جائے اب مولانا فضل ا لرحمن تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کر کے انہیں 31 اکتوبر کو ہونے والے اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس پر مدعو کریں گے جسمیں حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس میں قرار داد لانے سمیت ایوان میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔