پاکستان دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت روکے بھارت کو عمران کے ٹویٹ پر مرچیں لگ گئیں
نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کا ٹوئٹ پیغام افسوسناک ہے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر بھارت مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کو روکنا چاہئے۔ پاکستانی قیادت کو بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اس کے دوسرے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کی حمایت اور اس کی تعریف کرنے کی بجائے پاکستان اپنے عوام میں دلچسپی لے۔ کشمیر کے بارے میں مذاکرات پر پاکستان کا موقف دھوکہ دہی ہے۔