• news

مچھ: ٹرک سے ٹکرا کر تیل سے بھری وین میں آگ بھڑک اٹھی، 7افراد زندہ جل گئے

مستونگ(آن لائن) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک تیز رفتارو ین کا ٹرک سے تصادم ہوا جسکے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور ساتھ پولیس کی چوکی میں بھی آگ بھڑک اٹھی اس تمام واقع میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اے سی پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری تیز رفتاروین ٹرک سے ٹکرائی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق اور5 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مچھ سول ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس کے مطابق وین میں موجود پٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور جاںبحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ حادثے کے بعد دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔

ای پیپر-دی نیشن