قائمہ کمیٹی خزانہ: وکلا، پارلیمنٹرین کو بنک اکائونٹس کھلوانے میں مسائل، روپے کی قدر میں کمی کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایوان بالا کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محمد علی خان سیف کے عوامی اہمیت کے مسئلہ برائے وکلاء اور پارلیمنٹرین کو بینک اکائونٹ کھلوانے میں درپیش مسائل ، روپے کی قدر میں ہونے والی کمی اور اس کے معیشت پر اثرات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کوبتایا فاٹا کی عوام کو سیلز ٹیکس ،انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ 5 سال کیلئے دیا گیا ۔ فاٹا میں 1.23 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔