افغانستان: ضلع امام صاحب میں دھماکہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کا بل (آئی این پی/سِنہوا) شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں امام صاحب کے ڈپٹی برائے شیڈوگورنر سمیت21 طالبان کے مارے جانے کی تصدیق ہو گئی۔ جبکہ ان کے30ساتھی زخمی ہوئے۔ صوبہ قندوز میں طالبان کے فوجی آپریشن کے سربراہ ملا منصور اور نائب برائے ضلعی گورنر ضلع امام صاحب سمیت21افراد طالبان کیخلاف مسلح افواج کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ضلع امام صاحب کے کئی دیہات سے شدت پسندوں کو بھی نکال باہر کیا گیا ہے۔ غیر سرکاری ذرائع نے ایک عورت اور بچے سمیت 4افراد کی ہلاکت اور 5کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔