• news

تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے زیادہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتے:سعودی وزیر

ریاض (آن لائن) سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے زیادہ نہ ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سعودی عرب کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ 1973ء کی طرح مغربی ممالک کے صارفین پر تیل کی پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کو سیاست سے الگ رکھتا ہے۔ سعودی عرب تیل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

ای پیپر-دی نیشن